ہماری خدمات کی ایک جھلک

النور میڈیکل سنٹر

  • ایک کمیونٹی ہیلتھ کیئر سینٹر جو عوام کو  طبی خدمات فراہم کرتا ہے۔
  • ان میں ہزاروں کی تعداد میں طلبہ اور طالبات کا مفت علاج کیا جاتا ہے
  • مستقبل میں صحت سے متعلق آگاہی پروگرام اور آن لائن لرننگ سینٹر کے قیام کے منصوبے۔
  • دیہی علاقوں میں خصوصی طبی خدمات کے فروغ کے لیے توسیعی منصوبہ بندی۔
Picture 084 min

شعبہ نشرو اشاعت اور ریسرچ

  • سوشل اور اسلامی موضوعات پر 15 سے زائد کتب کی اشاعت مکمل ہو چکی ہے۔
  • تفسیر قرآن اور متعدد کتب زیرِتصنیف ہیں۔

موضوعات

  • اسلامی نظریہ، شجرکاری، مختلف فقہی مسائل
  • سماجی اصلاح، امن و امان، حلال روزگار
  • محنت و دیانت، انبیائے کرامؑ کے علومِ سائنس و ٹیکنالوجی  

شجر کاری

ہم1960 سے ہم شجرکاری اور ماحولیاتی تحفظ کے منصوبوں میں سرگرم عمل ہیں۔ اب قدرتی جنگلات، آبی حیوانات، شجر کاری اور زراعت و باغبانی وغیرھم کی اہمیت اور تحفظ پر آگاہی مہم شروع کر رہے ہیں۔

یہ اقدام مولانا نور محمدؒ کی شجرکاری اور پہاڑی علاقوں میں قدرتی جنگلات وغیرہ کی اہمیت پرشائع شدہ تحریروں سے متاثر ہو کر لیا گیا ہے۔ ہم اس مشن میں اساتذہ، ماہرینِ صحت اور سماجی کارکنوں کے ساتھ مل کر پسماندہ طبقات کے لیے بہتر مستقبل تشکیل دینے کے لیے پرعزم ہیں۔


مرکزی جامع مسجد وانا ۔ وزیرستان

  • 1960 سے 1970 تک دس سال میں تعمیر ہوئی۔
  • واحد اور پہلی مسجد ہے جو خالص پہاڑی پتھروں سے اپنی مدد آپ کے تحت تعمیر کی گئی۔
  • یہ لوئر وزیرستان وانا کی مرکزی جامع مسجد ہے۔  فلک بوس اور دیدہ زیب مینار اس مسجد کی شان اور خوبصورتی میں مزید اضافہ کرتے ہیں۔
  • یہ وانا میں دینی اور سماجی اجتماعات کابڑا مرکزہے۔
  • اسی مسجد کے منبر و محراب سے حق گوئی ،اصلاحِ احوال کیلئے ایسی صدائیں بلند ہوئیں کہ فرسودہ علاقائی رسوم و بدعات کا خاتمہ ممکن ہو سکا۔
  • اسکے منبر سے تعلیمِ نسواں کی اہمیت اجاگر کی گئی اور خواتین کو شرعی پردہ کے ساتھ حصولِ علم کے لئے تیار کیا گیا۔

تعلیمی ادارے

جامعہ دارالعلوم وزیرستان (1955)

  • ایک ممتاز دینی و علمی ادارہ جہاں 1500 سے زائد طلباء کو بلامعاوضہ تعلیم، دوپہر اور رات کا کھانا فراہم کیا جاتا ہے۔
  • روحانی تربیت، قیادت کی نشوونما اور دارالافتاء کی خدمات فراہم کرتا ہے۔
  •  طلبہ کے لیے ہاسٹل کی مفت سہولت میسر ہے۔
  • مولانا نور محمدؒ کے خاندان کے 10 افراد تدریسی عملے میں شامل ہیں۔
  • 12 ڈاکٹرز طلبہ کا مفت علاج کر رہے ہیں۔

النور پبلک ماڈل اسکول

  • جدید تعلیمی ادارہ، جہاں 1200 سے زائد طلبہ زیر تعلیم ہیں۔
  • آئی ٹی ڈپلومہ کورسز، کمپیوٹر کورسز اور انگریزی زبان کی تربیت فراہم کرتا ہے۔
  • کردار سازی اور تنقیدی سوچ کی مہارتوں پرخصوصی توجہ دی جاتی ہے ۔

دارالعلوم وزیرستان برائے طالبات (2000)

  • خواتین کے لیے ایک مخصوص ادارہ جو اسلامی اور جدید عصری تعلیم فراہم کرتا ہے۔
  • حفظ قرآن کا شعبہ، جدید ثانوی تعلیم اور کھانے کی بلامعاوضہ سہولت۔
  • مکمل سہولیات کے ساتھ مفت رہائشی  ہاسٹل۔

کمپیوٹر سائنس اور ووکیشنل ٹریننگ ڈیپارٹمنٹ

  • جدید کمپیوٹر لیبز اور فنی تربیتی مراکز
  • آئی ٹی اور آنلائن بزنس کی تربیت
  • انگریزی و عربی زبان میں مہارت
  • جدید ٹیکنالوجی سے بنیادی واقفیت